کلاشنکوف کے معنی
کلاشنکوف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَلا + شَن + کَوف (واؤ لین) }
تفصیلات
iانگریزی زبان کے اسم |کِلاشنیکوو| سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٨٨ء کو "افکار" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Kalashnikov "," کَلاشَنْکَوف"]
اسم
اسم آلہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کَلاشَنْکَوفیں[کَلا + شَن + کَو (و لین) + فیں (یائے مجہول)]
- جمع غیر ندائی : کَلاشَنْکَوفوں[کَلا + شَن + کَو (و لین) + فوں (واؤ مجہول)]
کلاشنکوف کے معنی
١ - روسی ساخت کی خود کار بندوق، جدید بندوق۔
"ہاں امّی ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف تھی۔" (١٩٨٨ء، افکار، کراچی، مارچ، ٥٧)