کلائمکس کے معنی

کلائمکس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِلا + اِمَکْس }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٦٩ء کو "فنِ ادارت" میں مستعمل ملتا ہے۔

["Climax "," کِلائِمَکْس"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

کلائمکس کے معنی

١ - نقطۂ عروج، منتہائے کمال، خصوصاً کسی قصے، واقعے یا افسانے کا انتہائی نقطۂ کمال۔

"کلائمکس کے اعتبار سے پریم چند کے افسانے کفن کی یاد دلاتا ہے۔" (١٩٨٦ء، سندھ کا مقدمہ، ١٠٣)