کلغی کے معنی

کلغی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَل + غی }

تفصیلات

iترکی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨١٨ء کو "کلیاتِ انشا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک خاص پرند کے چند خوشنما پر جنہیں بادشاہ لوگ اپنے تاج یا ٹوپی اور پگڑی پر رزم خواہ بزم میں لگا لیا کرتے ہیں","ایک قسم کا گیت جس میں عورت اپنا عشق ظاہر کرتی ہے","پروں کا گچھا جو بعض پرندوں کے سر پر ہوتا ہے","طرہ جو ٹوپی یا پگڑی یا تاج میں لگاتے ہیں","گوشت جو مرغ کے سر پر ہوتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَلْغِیاں[کَل + غِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کَلْغِیوں[کَل + غِیوں (واؤ مجہول)]

کلغی کے معنی

١ - طرّہ جو بطور آرائش پگڑی، ٹوپی یا تاج میں لگاتے ہیں۔ اتاقہ۔

"زمرد کی کلغی لگائے بڑی بڑی مونچھوں والا ایک سیاہ فام آدمی اندر داخل ہو گا۔" (١٩٨٣ء، سفر مینا، ٣٦٣)

٢ - تاج کی طرح پروں کا گچھا جو بعض پرندوں کی چوٹی پر ہوتا ہے۔

"مور کچھ زیادہ ہی مور نظر آرہے ہیں، دُم زیادہ لمبی زیادہ پھیلی ہوئی، زیادہ نیلی کلغی، زیادہ باوقار۔" (١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٧١)

٣ - گھوڑے کے چہرے کے ساز کا زیور جو خوشنمائی کے لیے سر کے اوپر کے چمڑے پر لگایا جاتا ہے۔

"گھوڑے عربی ترکی تازی یمنی سجی سجائے، . گنڈہ پٹہ ہیکل کلغی دمچی جواہر جڑے۔" (١٨٥٧ء، گلزاروں سرور، ١٩)

٤ - پھول کا درمیانی حصّہ جس میں زیرہ دار سلائیوں کا گچھا ہوتا ہے۔

"کلغی: یہ پھل پتے کاراسی حصہ ہے۔" (١٩٨٤ء، مبادی نباتیات (معین الدین)، ١٨٨)

٥ - کلس، قبہ۔ (نوراللغات)

کلغی کے مترادف

تاج, ٹوپی, طرہ

پُھندنا, تاج, جیغہ, چوٹی, طُرّہ, طرہ, لاؤنی, کلس, کلگی, کلل

کلغی english meaning

a spire or ornament on the top of a dome; pinnacle; crest; comb (of a cock); the cocks-combamaranth’s; an aigrettea plume; a gem-studded ornament fixed in the turban (usually with the feather of the huma or phoenix; a description of amorous song (called; nonin which the woman courts and wood the man)cockcombcrestdecorative featherplume