کلہ داری کے معنی

کلہ داری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُل + لَہ + دا + ری }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |کُلَّہ| کے بعد فارسی مصدر |داشتن| سے مشتق صیغہ امر |دار| بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٢٤ء کو "کلیات مصحفی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

کلہ داری کے معنی

١ - بادشاہی؛ تاجداری۔

"قلندری کے ساتھ کُلَّہ داری بھی ہو یا کُلَّہ داری کے ساتھ قلندری بھی ہو۔" (١٩٨٨ء، مزاج و ماحول، ١٨٢)