کثیرالوقوع کے معنی

کثیرالوقوع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَثی + رُل (ا ل غیر ملفوظ) + وُقُوع }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق صفت |کثیر| کے بعد عربی حرف تخصیص| ا ل| اور پھر عربی ہی سے مشتق اسم |وُقوع| لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٩٩ء کو "رُویائے صادقہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

کثیرالوقوع کے معنی

١ - کثرت سے واقع ہونے والا، بار بار واقع ہونے والا۔

"نتیجہ ان سزاؤں کا جن کی یہ تاثیر ہو کہ جرائم کثیرالوُقوع ہو جائیں . کچھ نہ نکلے۔" (١٩٢٥ء، قرآن مجید کے فوجداری قوانین، ٥٢)