کلہاڑی کے معنی

کلہاڑی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُل + ہا + ڑی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ کلمہ |کُلہاڑا| سے |ا| حذف کر کے |ی| بطور لاحقۂ تصغیر لگانے سے بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٠٣ء کو "گنج خوبی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تیر چوب شکن","تیرچوب شکن","چھوٹا کلہاڑا","لکڑی چیرنے کا چھوٹا آلہ","کہاڑی فاس"]

اسم

اسم آلہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کُلْہاڑِیاں[کُل + ہا + ڑِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کُلْہاڑِیوں[کُل + ہا + ڑِیوں (و مجہول)]

کلہاڑی کے معنی

١ - لکڑی چیرنے کا چھوٹا آلہ، چھوٹا کلہاڑا۔

"یہ کلہاڑی کی آواز سے سہم جاتے ہیں۔" (١٩٨٦ء، آئینہ، ١٨٩)

شاعری

  • کرکے نالے کرید ناخوش کسی کو کیا کیا
    آپ اپنے پانو میں ہم نے کلہاڑی مارلی

محاورات

  • آپ اپنے پاؤں پر کلہاڑی مارنا
  • آپ اپنے پاؤں میں کلہاڑی مارنا
  • اپنا بیل کلہاڑی ناتھب
  • اپنا بیل کلہاڑی ناتھیں
  • اپنے پاؤں ‌پر آپ ‌کلہاڑی مارنا
  • اپنے پاؤں آپ کلہاڑا (یا کلہاڑی) مارنا
  • اپنے پاؤں پر آپ کلہاڑی مارنا
  • اپنے پانو (پر) آپ یا خود کلہاڑی مارنا
  • اپنے پیر (- پیروں) پر (- میں) کلہاڑی مارنا
  • اپنے ہاتھ سے اپنے پانو میں (پر) کلہاڑی مارنا

Related Words of "کلہاڑی":