کلیجی کے معنی

کلیجی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَلے + جی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کَلیجہ| سے |ہ| حذف کرکے اس کی جگہ |ی| بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے متشکل ہوا جو اردو میں اپنے معنی کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٨٥ء کو "بزمِ آخر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اگرچہ کلیجا کی تانیث ہے مگر اس کا اطلاق صرف حیوانات کے جگر پر ہوتا ہے","تمام جگر دل پھیپھڑا نلّی وغیرہ جو گلے کے نرخوں سے لٹکا ہوا ہوتا ہے","حیوانات کے کلیجے کے متعلق استعمال ہوتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَلیجیاں[کَلے + جِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کَلیجیوں[کَلے + جِیوں (و مجہول)]

کلیجی کے معنی

١ - کلیجہ، جگر، پکاتے وقت عموماً جگر کے ساتھ دل پھیپھڑا، تلی وغیرہ بھی اس میں شامل کر لیے جاتے ہیں۔

"منشائن نے مچے خوب چٹ پٹے، کلیجی گردے کپورے بھونے، حلوا بنایا، کھیر بنائی۔" (١٩٨٧ء، ابوالفضل صدیقی، ترنگ، ٣٠٦)

شاعری

  • ہاں ایک کو زیادہ چبانا ضرور ہے
    لپسی ہے زود ہضم کلیجی ثقیل ہے

Related Words of "کلیجی":