کلیم اللہ کے معنی
کلیم اللہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَلی + مُل (ا،ل غیر ملفوظ) + لاہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم / صفت |کَلِیم| کے حرفِ تخصیص |ا ل| اور پھر اسمِ ذات |اللہ| لانے سے مرکب اضافی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٧٥ء کو "آئینہ ناظرین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خدا سے کلام کرنے والا","لقبِ حضرت موسیٰ علیہ السلام"]
اسم
اسم علم ( مذکر - واحد )
کلیم اللہ کے معنی
١ - اللہ تعالٰے سے کلام کرنے والا؛ مراد: حضرت موسٰی علیہ اسلام، حضرت موسٰی علیہ السلام کا لقب۔
خلیل اللہ ہے کوئی کلیمُ اللہ ہے کوئی مگر آقا مرے آئے ہیں محبوبِ خدا بن کر (١٩٤٠ء، احسن مارہروی (ارمغان نعت، ١٥٤))
کلیم اللہ english meaning
God|s interlocutor (as title of Moses)