کلین اپ آپریشن کے معنی
کلین اپ آپریشن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَلِین + اَپ + آپ + رے + شَن }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو فی الاصل ماخذ زبان میں ایک صفت |کلین| کے بعد حرف جار |اَپ| اور اسکے بعد ایک اسم |آپریشن| لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٩٢ء کو "جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
کلین اپ آپریشن کے معنی
١ - صفایا کرنا، صاف کرنا، فوجی نقل حرکت سے دہشت گرد اور ڈاکوؤں کے گروہ کے خاتمے کے لیے اقدامات۔
"وزیراعظم. کو پنوں عاقل چھاؤنی میں جی سی او . سندھ میں فوج کے کلین اپ آپریشن کے بارے میں بریفنگ دے رہے تھے۔" (١٩٩٢ء، جنگ، کراچی، ٨ جون،١)