کلیکشن کے معنی
کلیکشن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَلَیک (ی لین) + شَن }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٩١ء کو "افکار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["Collection "," کَلَیکْشَن"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : کَلَیکْشَنْز[کَلَیک (ی لین) + شَنْز]
کلیکشن کے معنی
١ - جمع شُدہ، انتخاب کیا ہوا، مختلف جنسوں کا مجموعہ۔
"فرج کے علاوہ پچھلے سال ہم ڈھیر ساری چادریں اور پردے اسی آف سیزن ریبیٹ کے چکر میں لے آئے . منظر دل کش و نظر فریب تھا ہمارے فرج کلیکشن کا . نٹا فرج تو بس سا چلتا ہے۔" (١٩٩١ء، افکار، کراچی، دسمبر، ٦٥)