کم حوصلگی کے معنی
کم حوصلگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَم + حو (و لین) + صَل + گی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت|کم| کے بعد عربی سے ماخوذ اسم |حوصلہ| بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد |حوصلہ| سے |ہ| حذف کر کے اس کی جگہ |گی| بطور لاحقہ حاصل مصدر لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "مری زندگی فسانہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اوچھا پن","بے ہمتی","پست حوصلگی","پست ہمتی","تنک ظرف","تنک ظرفی","زبوں ہمتی","کم دلا","کم ظرفی","کم ہمتی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کم حوصلگی کے معنی
١ - کم جراتی، بزدلی۔
"کم حوصلگی کی وجہ سے دل کی بات شعر میں ڈھالنے کی ابھی ان میں جرات نہیں ہوئی تھی۔" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٣٧٠)