کم ظرفی کے معنی
کم ظرفی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَم + ظَر + فی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کم| کے بعد عربی اسم |ظرف| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٥ء کو "حکایات سخن سنج" میں میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اوچھا پن","پست حوصلگی","پست ہمتی","سِفلہ پن","گھٹیا پن","کم حوصلگی","کم ہمتی","کمینہ پن"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کم ظرفی کے معنی
١ - اوچھا پن، کمینگی، خباثت، فتانت، پست ہمّتی، کم حوصلگی۔
"ماضی کی کوتاہیوں میں اس طرح کھو کر رہ جانا . تنگ نظری اور کم ظرفی کی علامت ہے۔" (١٩٨٩ء، نگار، کراچی، نومبر، ٥١)
کم ظرفی english meaning
want of capacityshallowness; want of ability or spiritwitlessness; basenessmeanness.