کم عمری
{ کَم + عُمْ + ری }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کم| کے بعد عربی سے ماخوذ اسم |عمر| بطور لاحقہ فاعلی لانے اور پھر اس کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٤ء کو "گردِ راہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کم عمری کے معنی
١ - کم سِنی، چھوٹی عمر۔
"اس کم عمری میں مجھے سیاست کا ایسا لپکا پڑا جو دیر تک باقی رہا۔" (١٩٨٤ء، گردِ راہ، ٤١)
مترادف
صغرسنی, کم سنی