کم کوشی

{ کَم + کو (و مجہول) + شی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کم| کے بعد کوشیدن مصدر سے مشتق صیغہ امر |کوش| بطور لاحقۂ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب ہوا۔ جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٠٩ء کو "دیوان شاہ کمال" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کَم کوشِیاں[کَم + کو (و مجہول) + شِیاں]
  • جمع غیر ندائی : کَم کوشِیوں[کَم + کو (و مجہول) + شِیوں (و مجہول)]

کم کوشی کے معنی

١ - کاہلی، سستی۔

"نوجوانوں کی کاہلی، سہل انگاری اور کم کوشی کو دیکھ کر ان کو بڑا دکھ ہوتا تھا۔" (١٩٨٨ء، فاران، کراچی، نومبر،)