کم ہمتی کے معنی

کم ہمتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَم + ہِم + مَتی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کم| کے ساتھ عربی اسم |ہمت| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |ہمتی| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٥ء کو "حیات جوہر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے حوصلگی","پست حوصلگی","پست ہمتی","پست ہمّت ہونا","تُھڑدلا پن","کام چوری","کم حوصلگی","کم دلی"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

کم ہمتی کے معنی

١ - بزدلی، پست ہمتی۔

"علما . اکثر بزدلی اور کم ہمتی کا مظاہرہ کرتے کہ اسے دیکھ کر رنج ہوتا تھا۔" (١٩٨٥ء، حیات جوہر، ٧٦)

شاعری

  • کم ہمتی سے کیوں نہ ہو توہینِ زندگی
    انسان کا وقار تو عزمِ جواں سے ہے
  • سنگ رہ اپنی ہی کم ہمتی ہے یاں ورنہ
    جو چلے سیل کے مانند سو عماں کو گئے

Related Words of "کم ہمتی":