کمپوزیشن کے معنی
کمپوزیشن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَم + پو (و مجہول) + زی + شَن }
تفصیلات
iانگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٧٥ء، کو "لبیک" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
["Composition "," کَمْپوزِیشَن"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : کَمْپوزِیشَنْز[کَم + پو (و مجہول) + زی + شَنْز]
کمپوزیشن کے معنی
"اس نظم کی تذہیب کاری کا حسن یہ ہے کہ کمپوزیشن، میناکاری، خطی تناظر. سب جلوے بن گیے ہیں۔" (١٩٨٨ء، فیض احمد فیض، ٢١٩)
"ذرا کمپوزیشن بگڑا سرخ اور سفید ذرات کا اور بات بگڑی۔" (١٩٨١ء، چلتا مسافر، ٢٢٨)
"ثریا، کہنے لگی جب سالانہ امتحان ہوگا تو میری کمپوزیشن انہیں دکھا دیا کرنا۔" (١٩٨٠ء، لہریں، ١٣٨)
"تصویروں پر اس کا سحر ایسا ہوا کہ ترتیب اور کمپوزیشن اور رنگوں کیں اس کا حسن جذب ہوگیا۔" (١٩٨٧ء، مرزا غالب اور مغل جمالیات)
"ان کی نگاہ مناظر پر لگی ہے، توجہ کمپوزیشن پر مرکوز ہے. دل پر کیمرے کے لنز کا پردَہ پڑا ہے۔" (١٩٧٥ء، لبیک، ١٨٢)