کنار کے معنی
کنار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کِنار }{ کَنار }
تفصیلات
١ - کنارہ، سرا، ساحل، گوشہ، طرف۔, ١ - گھوڑے کی ایک بیماری (زکام) جو سردی لگنے سے پیدا ہوتی ہے اس میں دماغ کی جھلی پھول جاتی ہے اور گھوڑا نتھنوں سے سانس نہیں لے سکتا۔, m["ایک طرف (بالفتح فصیح ہے)","گھوڑے کا زکام"]
اسم
اسم نکرہ, اسم معرفہ
کنار کے معنی
١ - کنارہ، سرا، ساحل، گوشہ، طرف۔
١ - گھوڑے کی ایک بیماری (زکام) جو سردی لگنے سے پیدا ہوتی ہے اس میں دماغ کی جھلی پھول جاتی ہے اور گھوڑا نتھنوں سے سانس نہیں لے سکتا۔
کنار کے مترادف
گود
آغوش, بغل, پہلو, جدائی, چھاتی, حاشیہ, ساحل, سنجاف, سینہ, طرف, علیحدگی, گود, گوشہ, گوٹ, لب, مفارقت, کنارہ, کونہ, کھونٹ
کنار کے جملے اور مرکبات
کنار بیکسی, کنار پوشہ, کنار جو, کنار سیخچہ, کنار عاطفت, کنار قبر, کنار لحد, کنار و بوس
کنار english meaning
sidemarginedgethe plum
شاعری
- رکھتا ہے ہم سے وعدہ ملنے کا یار ہر شب
سوجاتے ہیں ولیکن بختِ کنار ھر شب - مِرے وجود سے لپٹے تھے تفرقے کیا کیا
میں آبجو تھا مجھے بے کنار تُونے کیا - اس بے کنار پُھیلی ہُوئی کائنات میں
کِس کو خبر کہ کون ہوں میں! اور تُو ہے کون! - بادل… میں اور تم
بادل کے اور بحر کے رشتے عجیب ہیں!
کالی گھٹا کے دوش پہ برفوں کا رخت ہے
جتنے زمیں پہ بہتے ہیں دریا‘ سبھی کا رُخ
اِک بحر بے کنار کی منزل کی سمت ہے
خوابوں میں ایک بھیگی ہُوئی خُوش دِلی کے ساتھ
ملتی ہے آشنا سے کوئی اجنبی سی موج
بادل بھنور کے ہاتھ سے لیتے ہیں اپنا رزق
پھر اس کو بانٹتے ہیں عجب بے رُخی کے ساتھ!
جنگل میں‘ صحن باغ میں‘ شہروں میں‘ دشت میں
چشموں میں‘ آبشار میں‘ جھیلوں کے طشت میں
گاہے یہ اوس بن کے سنورتے ہیں برگ برگ
گاہے کسی کی آنکھ میں بھرتے ہیں اس طرح
آنسو کی ایک بُوند میں دجلہ دکھائی دے
اور دُوسرے ہی پَل میں جو دیکھو تو دُور تک
ریگ روانِ درد کا صحرا دکھائی دے!
بادل کے اور بحر کے جتنے ہیں سلسلے
مُجھ سے بھی تیری آنکھ کے رشتے‘ وہی تو ہیں!! - اس بے کنار پھیلی ہوئی کائنات میں
کس کو خبر کہ کون ہوں میں! اور تُو ہے کون! - کہیں بے کنار سے رتجگے، کہیں زرنگار سے خواب دے!
ترا کیا اصول ہے زندگی؟ مجھے کون اس کا جواب دے! - وہ جو بزم میں رہا بے خبر، کوئی اور تھا
شبِ وصل میرے کنار میں اُسے دیکھتے - تو ہے محیط بیکراں میں ہوں ذراسی آبجو
بامجھے ہمکنار کر یا مجھے بے کنار کر - اثر سیں روونے کے آشنا آغوش میں آیا
یہ کشتی آبرو لہروں سیں دریا کے کنار آئی - بوس و کنار کے لیے یہ سب فریب ہیں
اظہار پاک بازی و ذوق نظر غلط
محاورات
- اپنی سزا اپنے کنار میں دیکھنا
- اترتی (ہوئی) ندی کنارے ڈھائے
- اترتی ندی کنارے ڈھائے
- ایک کنارے ہونا
- بحر فنا کا کنارہ نظر آنا
- براتی تو کھا پی کر الگ ہوجاتے ہیں کام دولہا دولہن سے پڑتا ہے۔ براتی کنارے ہوجائیں گے۔ کام دولہا ہی سے پڑے گا
- بگڑی پر دوست بھی کنارہ کش ہوجاتے ہیں
- پار کہیں سووار ہے وار کہیں سوپار۔ پکڑ کنارہ بیٹھ رہ یہی وار اور پار
- جن ڈھونڈا ان پایا۔ جن ڈھونڈیاں تن پائیاں گہری پانی پیٹھ۔ میں پاپن ڈوبن چلی رہی کنارے بیٹھ
- سر سے کنارہ ہونا