کنواں کے معنی
کنواں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کُن (ن مغنونہ) + واں }
تفصیلات
iہندی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س ۔ کُوپَک)","جُب (ویران کنواں)","زمین میں گول گڑھا کھود کر اس کے گرد اندر کی طرف لکڑی کا گول چکر رکھ کر اس پر پکی اینٹوں سے عمارت چُن دیتے ہیں۔ اس پر اور بوجھ رکھ کر دیوار کے نیچے سے اور گڑھے میں سے مٹی نکالتے جاتے ہیں یہاں تک کہ پانی تک پہنچ جاتے ہیں۔ اسے کنواں کہتے ہیں جہاں پانی قریب ہوتا ہے وہاں عارضی طور پر گڑھا کھود کر کنارے لیپ دیتے ہیں ۔ اسے کچا کنواں کہتے ہیں۔"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : کُنْوئیں[کُن (ن مغنونہ) + ویں (ی مجہول)]
- جمع : کُنْویں[کُن (ن مغنونہ) + ویں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : کُنْووں[کُن (ن مغنونہ) + ووں (و مجہول)]
کنواں کے معنی
"پختہ کنواں، بٹھایا جاتا ہے۔" (١٩٤٤ء، مٹی کا کام، ١٥٢)
کنواں کے مترادف
کھوہ
بئر, باولی, بِر, جھیرا, چاہ, چشمہ, رس, رکیہ, فوارہ, قلب, کؤا, کُو, کُوا, کوہے, کُھو, کُھوہ
کنواں کے جملے اور مرکبات
کنواں بندی
شاعری
- خندق میں سب کی جان حزیں پر بن آئی ہے
جائیں کدھر کہ آگے کنواں پیچھے کھائی ہے - جس میں یوسف سے سیکڑوں ڈوبے
چہ غبغب کا وہ کنواں ہے یہ
محاورات
- آگ لگے پر کنواں کھودتا ہے
- آگ لگے پر کنواں کھودنا
- آگے کنواں پیچھے کھائی
- اپنے لئے کنواں کھودنا
- اپنے ہاتھوں (اپنی قبر) کنواں کھودنا
- ادھر (گروں) کنواں ادھر (گروں) کھائی
- ادھر کنواں ادھر کھائی
- جو کسی کے لئے کنواں کھودتا ہے اس کے لئے کھائی تیار ہے
- جو کوئی کسی کو کنواں کھودتا ہے اس کو کھائی تیار ہے
- روز کنواں کھودنا اور نیا پانی پینا