کنول کے معنی
کنول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَن (نون غنہ) + وَل }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س ۔ کَمَلَ)","اس کا پھول","ایک بوٹی کا نام","ایک پودہ جو پانی میں اگتا ہے۔ اس کے پھل کو کول ڈوڈہ کہتے ہیں","ایک ظرف جس میں موم بتی جلاتے ہیں (جلانا ۔ جلنا۔ روشن کرنا یا ہونا لگانا ۔ لگنا کے ساتھ)","جانور کا شانہ","سرخ کاغذ یا ابرق کا پھول جس میں موم بتی جلا کر دریا میں خواجہ خضر کے نام پر چھوڑتے ہیں","قمقمہ چڑھانا (چڑھنا ۔ لگانا ۔ لگنا کے ساتھ)","گل نیلوفر","کمودنی (پھولنا۔ کھلنا کے ساتھ)"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
کنول کے معنی
"خوشبودار پھول جن سے عطر کشید کیے جاسکتے جیسے گلاب، کنول (نیلوفر) وغیرہ، پھول جن کا عطر کشید نہیں کیا جاتا، جیسے نرگس، بنفشہ، وغیرہ۔" (١٩٧٢ء، مسلمان اور سائنس کی تحقیق، ٢٨٢)
اک گوشے میں ہے فانوس تو ایک سمت کنول قصرِ ارمان و تمنا کا تو اب ذکر ہی کیا (١٩٧٨ء، دامن یوسف، ١٥٩:١)
"ابرک کے کنول سہاگ پڑے کے آگے روشن چوکی بجتی ہوئی پیچھے پیچھے۔" (١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سید احمد دہلوی، ٦٨)
مشتری دیکھ یہ ناہیں ہیں کہ ہے کاہکشاں جوہری دیکھ یہ جوہر ہیں کہ ہیرے کے کنول (١٩١٦ء، نظم طباطبائی، ٣٥)
"زمین قند، چم کورہ، کنول، مان کندہ وغیرہ، ان نشاستہ دار گڈوں میں سے اکثر میں زہر ہوتا ہے۔" (١٩٠٧ء، مصرف جنگلات، ٣٢١)
کنول کے جملے اور مرکبات
کنول کٹورا, کنول گٹا
کنول english meaning
the heartthe lotus
شاعری
- ہو اس نگاہ کی تشریح کس طرح‘ جو نگاہ
ابھی ہے زخم کی صورت‘ ابھی کنول کی سی - کسی چراغ میں ہم ہیں ‘ کسی کنول میں تُم
کہیں جمال ہمارا کہیں تمہارا ہے - کسی چراغ میں ہم ہیں، کسی کنول میں تم
کہیں جمال ہمارا کہیں تمہارا ہے - نین دیول میں پتلی یو ہے یا کعبے میں ہے اسود
ہرن کا ہے یو نافہ یا کنول بھیتر بھنور دستا - نین دیول میں پتلی یو ہے یا کعبہ میں اسود ہے
ہرن کا ہے یو نافہ یا کنول بھیتر بھنور دستا - نین دیول میں پتلی یو ہے یاک کعبے میں اسود ہے
ہرن کا ہے یو نافہ یا کنول بھیتر بھنور دستا - او کنول مکھ میں نیر ہے سنپور
اس کے انگے تنک سراب کہاں - ہیں کپڑے لال گوراموں دسے یوں حسن کا مالی
لگایا داٹ لالے میں سونے کا جیوں کنول تخصیص - چشم بر رہ تیری نرگس روز و شب
ہے کنول باو اس کو تیرے غم سوں اب - دسابل گئے شاہ کے چاو پر
دیئے بخت بوسا کنول پاو پر
محاورات
- ایک دن کا مہمان گلاب کا پھول دو دن کا مہمان کنول کا پھول تیسرے دن کا مہمان گھر کیوں گیا بھول
- ایک دن کا مہمان گلاب کا پھول، دوسرے دن کا مہمان کنول کا پھول تیسرے دن کا مہمان گھر گیا بھول
- تم کو ہمسی انیک ہیں ہم کو تمسا ایک۔ روی کو کنول انیک ہیں کنول کو ردی ایک
- دل کا کنول کھلنا
- کنول بیٹھ جانا
- کنول تازہ کرنا
- کنول تازہ ہونا
- کنول کھلنا
- کنول ہرا ہونا