کوئی بات کے معنی

کوئی بات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کو (واؤ مجہول) + ای + بات }

تفصیلات

١ - اہم بات، بڑی بات، مشکل امر۔, m["خاص بات","لطف کی بات"]

اسم

اسم نکرہ

کوئی بات کے معنی

١ - اہم بات، بڑی بات، مشکل امر۔

شاعری

  • میر جو اُن نے مُنہ کو ادھر کر ہم سے کوئی بات کہی
    لطف کیا احسان کیا انعام کیا اکرام کیا
  • اس بار بھی نہ ہم سے کوئی بات ہوسکی
    بس ایک دوسرے کو کھڑے دیکھتے رہے
  • تم پوچھو اور میں نہ بتاؤں ایسے تو حالات نہیں
    ایک ذرا سا دل ٹوٹا ہے اور تو کوئی بات نہیں
  • سیف اندازِ بیاں رنگ بدل دیتا ہے
    ورنہ دنیا میں کوئی بات نئی بات نہیں
  • ضرور مجھ میں کوئی بات ہے الگ سب سے
    زمانہ رکھتا ہے مجھ پر نظر زیادہ ہی
  • کسی سے مل کے بچھڑنا تو کوئی بات نہ تھی
    مگر شکست کا احساس جان لیوا تھا
  • ہم ہی میں تھی نہ کوئی بات یاد نہ تم کو آسکے
    تم نے ہمیں بھلادیا‘ ہم نہ تمہیں بھلا سکے
  • آنے کا ا‌تنی دُور سے کچھ مدعا تو تھا
    دیوانے خامشی میں کوئی بات کہہ گئے
  • شمع رو دیتی ہے‘ جل جاتے ہیں سب پروانے
    مل کے آپس میں کوئی بات اہم کہتے ہیں
  • میرے لبوں سے کوئی بات بھی نہیں نکلی
    مگر تراش لیں تم نے کہانیاں لوگو

محاورات

  • کوئی بات اٹھا نہ رکھنا
  • کوئی بات منہ سے نکل جانا
  • یہ بھی کوئی بات ہے
  • یہ کوئی بات ہے