کوتاہ بینی کے معنی
کوتاہ بینی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کو (و مجہول) + تاہ + بی + نی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کوتاہ| کے بعد |دیدن| مصدر سے مشتق صیغہ امر |ین| بطور لاحقہ فاعلی لگا کر اس کے بعد |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" می مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کوتاہ بِینیاں[کو (و مجہول) + تاہ + بی + نِیاں]
کوتاہ بینی کے معنی
١ - کم نظر آنا، عاقبت نااندیشی، کم عقلی۔
"استہزا آمیز قہقہہ گونج رہا تھا ان کی کم مائیگی اور کوتاہ بینی کا مذاق اڑاتا ہوا۔" (١٩٨٧ء، افکار، کراچی، جولائی، ٥٠)