کوایجوکیشن کے معنی

کوایجوکیشن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کو (و مجہول) + اے + جُو + کے + شَن }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے دخیل کلمہ ہے جو ماخذ زبان میں ایک صفت |کو| اور اسم |ایجوکیشن| کے بالترتیب ملنے سے متشکل ہوا جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٢ء کو "سنگ و خشت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["Co-education "," کوایجُوکیشَن"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

کوایجوکیشن کے معنی

١ - مخلوط تعلیم، لڑکے اور لڑکیوں کی ایک ساتھ تعلیم و تدریس، مخلوط تعلیمی نظام جس میں لڑکے لڑکیاں ایک ساتھ درس لیتے اور تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

 ہوتی گر اسکیم کوایجوکیشن تو گلرو کی قسمت میں کب تھی زرینا (١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٤)