کورانہ کے معنی
کورانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کو (و مجہول) + را + نَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کور| کے آخر پر |انہ| بطور لاحقہ نسبت و تمیز لگانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور صفت نیز بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٨٩١ء کو "براہین غم" میں مستعمل ملتا ہے۔
["کور "," کورانَہ"]
اسم
صفت ذاتی
کورانہ کے معنی
١ - اندھوں کی طرح، ناسمجھوں جیسی۔
عرب کا ہو کہ عجم کا ہو یا کہ مغرب کا وہ اتباع جو کوارانہ ہو غلامی ہے (١٩٥٨ء، فکرجمیل، ٢٢١)
٢ - اندھا دھند، غیرعلاقانہ، بلاسوچے سمجھے۔
"ان پر کورانہ تقلید کا الزام لگانا ناانصافی ہوگا۔" (١٩٨٧ء، عروجِ اقبال، ٣٤٣)
کورانہ کے جملے اور مرکبات
کورانہ تقلید, کورانہ اطاعت, کورانہ پیروی