کورانہ تقلید کے معنی
کورانہ تقلید کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کو (و مجہول) + را + نَہ + تَق + لِید }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کورانہ| کے بعد عربی میں ثلاثی مزیدفیہ کے باب سے مشتق اسم |تقلید| لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٢٩ء "مقالات عبدالقادر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
کورانہ تقلید کے معنی
١ - کورانَہ پَیروی، اندھا دھند پیروی، اندھا اعتماد، کسی کے نقش قدم پر چلنا۔
"اس طرح مذہب اور کورانہ تقلید کو لازم و ملزوم ٹھہرا دیا گیا۔" (١٩٩٢ء، افکار، کراچی، اپریل، ١٤)