کونین کے معنی

کونین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَو (واؤ لین) + نَین (ی لین) }{ کُو + نِین }

تفصیلات

١ - دونوں جہاں، دنیا و آخرت، دنیا اور عاقبت۔, ١ - سکوتا درخت کی چھال کا جوہر جو عام طور پر ملیریا بخار میں استعمال کیا جاتا ہے، اس کا مزا کڑوا ہوتا ہے۔, m["ایک سفید رنگ تلح سفوف جو بخار کے لئے مفید ہے","دُنیا اور آخرت","دنیا اور عقبٰی","دنیا و عقبی","دونوں جہان","دونوں جہاں","دونوں لوک","دین و دنیا","ہر دو عالم","یہ جہان اور وہ جہان"]

اسم

اسم معرفہ, اسم نکرہ

کونین کے معنی

١ - دونوں جہاں، دنیا و آخرت، دنیا اور عاقبت۔

١ - سکوتا درخت کی چھال کا جوہر جو عام طور پر ملیریا بخار میں استعمال کیا جاتا ہے، اس کا مزا کڑوا ہوتا ہے۔

کونین english meaning

the two worldsboth worlds; both kinds of beings (the spiritual and corporeal)men and angelsquininequinine [E]

شاعری

  • تھکا دیتی ہیں جب کونین کی پنہائیاں مجھ کو
    تیرے در پر پہنچ کر تازگی محسوس کرتا ہوں
  • تیری آنکھوں سے آنسو کا ڈھلکنا‘ توبہ
    ہم نے گرتی ہوئی کونین کی قیمت دیکھی
  • سب کچھ لٹا کے راہِ محبت میں اہل دل
    خوش ہیں کہ جیسے دولتِ کونین پاگئے
  • یہ جو بے رنگ سی‘ بے آب سی آتی ہے نظر
    اِسی مٹی پہ پڑا کرتے تھے وہ نُور قدم
    جن کی آہٹ کا تسلسل ہے یہ سارا عالم
    جن کی خوشبو میں ہرے رہتے ہیں دل کے موسم
    جس کی حیرت سے بھرے رہتے ہیں خوابوں کے نگر

    وہ جو اِک تنگ سا رستہ ہے حرا کی جانب
    اُس کے پھیلاؤ میں کونین سمٹ جاتے ہیں
    آنکھ میں چاروں طرف رنگ سے لہراتے ہیں
    پاؤں خُود جس کی طرف کھنچتے چلتے جاتے ہیں
    یہی جادہ ہے جو جاتا ہے خُدا کی جانب

    کتنی صدیوں سے مسلط تھا کوئی شک مُجھ پر
    اپنے ہونے کی گواہی بھی نہیں ملتی تھی
    حبس ایسا تھا کوئی شاخ نہیں ہلتی تھی!
    اک کلی ایسی نہیں تھی جو نہیں کھلتی تھی
    جب کُھلی شانِ ’’رفعنا لک ذِکرک‘‘ مجھ پر

    آپ کا نقشِ قدم میرا سہارا بن جائے!
    بادِ رحمت کا اشارا ہو سفینے کی طرف
    وہ جو اِک راہ نکلتی ہے مدینے کی طرف
    اُس کی منزل کا نشاں ہو مِرے سینے کی طرف
    مرے رستے کا ہر اک سنگ ‘ ستارا بن جائے!!
  • خصوصاً جو ہستی کیرا باغباں
    نہ پایا سو کونین کی بوستاں
  • یہ خاک کا پتلا نہ اگر حوصلہ کرتا
    کونین سے اٹھتا نہ کبھی یار محبت
  • نہ ضائع ہوگا ترا درد اور رنج
    بدل اس کا ملے کونین میں گنج
  • بل مخفی کے لامکان دپٹ ہے
    کونین کو بلکہ لے لپٹ ہے
  • دسِت رد کونین پر مارے ہوئے بیٹھے یں وہ
    جن کو جینے کی نہ شادی ، مرگ کا کچھ غم نہیں
  • عمل خیر سے بہکا نہ مجھے او ابلیس
    یہی کونین کا مالک ہے یہی راس و رئیس

Related Words of "کونین":