کٹ پیس کے معنی

کٹ پیس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَٹ + پِیس }

تفصیلات

iانگریزی زبان سے مرکبی شکل کے ساتھ اردو میں داخل ہوا جو فی الاصل ماخذ زبان میں دو اسما بالترتیب |کٹ| اور |پیس| کے ملنے سے مرکب ہوا اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٩ء کو "خمارِ عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : کَٹ پِیسز[کَٹ + پی + سِز]
  • جمع غیر ندائی : کَٹ پِیسوں[کَٹ + پی + سوں (و مجہول)]

کٹ پیس کے معنی

١ - تھان سے اُتارے جانے والے یا تراشے جانے کے بعد کپڑے کا بچا ہوا ٹکڑا یا پارچہ، تھان سے اُتارا ہوا کپڑے کا نمونہ۔

"کبھی بچوں کے کپڑے کے لائق کٹ پِیس کے ٹکڑے لے آئے۔" (١٩٢٩ء، خمارِ عیش، ١٣)