کٹائی کے معنی

کٹائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَٹا + ای }

تفصیلات

iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٤٤ء کو "مفید الاجسام" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["فصل اٹھانے کا موسم","فصل کا کٹنا","فصل کاٹنے کے دن","فصل کٹنا (کٹنا ہونا کے ستھ)","فصل کٹنے کی اجرت","کٹوانے کی اجرت"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

کٹائی کے معنی

١ - کسی شے کو کاٹنے یا اس کے کٹنے کا عمل (جیسے: زمین کی کٹائی، تراش کاٹ، پہاڑ کی کٹائی، درختوں کی کٹائی، کسی دھات کی کٹائی وغیرہ) کاٹنا۔

"سپاہیوں کی وردیوں کا کپڑا اور سلائی کٹائی بہت اچھی تھی۔" (١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا، ٣٦٣)

٢ - (بیل، بوٹے وغیرہ بنانے کے لیے) پتھر یا دھات وغیرہ کی ترشائی۔

"چرخی کی کٹائی والے شیشے مذکورہ بالا آرائش تک محدود نہ تھے۔" (١٩٢٤ء، مسلمانوں کے فنون، عنیات اللہ، ٣٣٢)

٣ - [ کاشت کاری ] کھیت سے فصل کاٹی جانے کا کام، فصل وغیرہ کاٹنا، فصل کاٹے جانے کا عمل۔

"کٹائی شروع ہونا چاہیے فصل تیار ہے۔" (١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٨١)

٤ - کاٹنے کی اجرت یا معاوضہ۔

 جو کچھ پڑے کی کٹائی ڈھلائی میں حاضر قرار بر کف آزاد گان نگیر دمال (١٨٧٣ء، کلیات قدر، ٦٧)

٥ - بھٹ کٹیّا، ایک بوٹی، کٹاون۔

"چھوٹی کٹائی کا ضماد بھی نکسیر کو بند کر دیتا ہے۔" (١٩٣٦ء، شرح اسباب (ترجمہ)، ١٧٧:٢)

کٹائی english meaning

the harvestingthe price paid for cutting the cropthe reaping

شاعری

  • ہمیشہ میٹھی باتوں سے کٹائی اس نے گردن
    چڑھایا پیار کے نیزے پہ اپنا سر خوشی سے
  • لالچ سیں کیمیا کی لڑکے نے پیچ کھایا
    موتی کی جستجو میں ناک اپنی جا کٹائی

محاورات

  • ات بھی مول نہ جارے بھائی جت ہوتی ہو مار کٹائی
  • پرائے شگون کے لئے اپنی ناک کٹائی
  • سنگت اچھی بیٹھئے کھائیے ناگر پان۔ کھوٹی سنگت بیٹھ کے کٹائیے ناک اور کان

Related Words of "کٹائی":