خفیف الحرکات کے معنی
خفیف الحرکات کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خَفی + فُل (ا غیر ملفوظ) + حَرَکات }{ خَفی + فُل (ا غیر ملفوظ) + حَر + کات }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |خفیف| کے ساتھ |ال| بطور حرف تخصیص کھانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |حرکت| کی جمع |حرکات| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٨٩ء میں "سیر کہسار" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - اوچھی حرکتیں کرنے والا۔
اسم
صفت ذاتی, اسم نکرہ
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : خَفِیف الْحَرَکاتوں[خَفی + فُل (ا غیر ملفوظ) حَرَکا + توں (و مجہول)]
خفیف الحرکات کے معنی
١ - اوچھی حرکتیں کرنے والا، چھچھورا، کم ظرف۔
"یہ صاحب ٹھیرے. تماشبین، خفیف الحرکات انہوں نے تخت پر چڑھتے ہی وہ پاؤں نکالے کہ پناہ خدا۔" (١٩١٩ء، واقعات دارالحکومت دہلی، ٥٥:١)
١ - اوچھی حرکتیں کرنے والا۔