کٹرپنتھی کے معنی

کٹرپنتھی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَٹ + ٹَر + پن + تھی }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ صفت |کَٹَّر| کے بعد اسی زبان سے ماخوذ اسم |پَنْتھی| لانے سے مرکب توصیفی بنا جو اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "آتشِ چنار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کَٹَّرپَنتِھیوں[کَٹ + ٹَر + پَن + تِھوں (و مجہول)]

کٹرپنتھی کے معنی

١ - ٹھیٹھ مذہبی، اپنے مسلک یا مذہب پر سختی سے جمے رہنے والا۔

"وہاں کچھ کٹر پنتھی لوگوں نے جواہرلال اور میری گفتگو پر خیال آرائی کی تو جواہرلال نہرو نے شکوک و شبہات کو دفع کرنے کے لیے ایک تقریر بھی کر ڈالی۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٧٧٦)