کٹی کے معنی

کٹی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُٹ + ٹی }

تفصیلات

iپراکرت سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں اپنے ماخذ معانی کے ساتھ عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٣٠ء کو "کلیاتِ نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(پ ) کٹیا","(س کُہڑ)","باریک کٹا ہوا چارا (کاٹنا۔ کرنا ہونا کے ساتھ)","باریک کٹی ہوئی","بچوں کا دوستوں سے یارانہ توڑ دینا","پانی میں گلایا ہوا کاغذ جس سے قلمدان وغیرہ بناتے ہیں","پرندہ خصوصاً کبوتر جس کے پر اور دم کاٹ کر اڑتے ہوئے کبوتروں کو دکھاتے ہیں","چھوٹی تلوار","درویشوں کی جھونپڑی","ناخنوں سے دانتوں کو کھٹک کر اور \"کٹی ہمیں قید تمہیں چھٹی\" کہہ کر ایسا کرتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

کٹی کے معنی

١ - گنڈاسے سے (باریک باریک) کٹا ہوا چارا۔

"ایک طرف جھونپڑی کے سامنے ایک عورت کٹی کاٹ رہی تھی۔" (١٩٤١ء، جزیرے، ١٥٠)

٢ - پر کٹا ہوا کتوبر، وہ کبوتر جس کی دم اور پر کاٹ کر کبوتر باز اڑتے ہوئے کبوتروں کو دکھاتے ہیں۔

"کبوتر بازوں کی کٹی سے بلند پروازی کی توقع?" (١٩٢٩ء، اودھ پنچ، لکھنؤ، ١٤، ١٠:١٧)

٣ - ایک کلمہ جو بچے دوستی القط کرتے وقت انگوٹھے کے ناخن کو دانتوں سے کٹک کر کہتے ہیں، دوسرا طریقہ یہ ہے کہ داہنے ہاتھ کی چھنگلیا (چھوٹی انگلی) دوسرے کے داہنے ہاتھ کی چھنگلیا میں حلقہ بنا کر اپنی طرف کھینچتے ہیں، کبھی ساتھ ساتھ زبان سے بھی کہتے ہیں اور جب دوستی بحال کرتے ہیں (یعنی کُٹی ختم کرتے ہیں) تو داہنے ہاتھ کی بیچ کی انگلی کو کلمے کی انگلی پر رکھ کر اپنے اپنے ہونٹوں سے چومتے ہیں یہ دوستی کرنا کہلاتی ہے، عداوت، علاحدگی، دوری۔

"ان کے ساتھ ہماری کٹی ہے۔" (١٩٧٥ء، بسلامت روی، ١٧)

٤ - پانی میں گلایا ہوا کاغذ، جس کے پٹھوں سے قلمدان وغیرہ بناتے ہیں۔ (نوراللغات؛ فرہنگِ آصفیہ)

٥ - کُٹی، صرف آٹا فروخت کرنے والی عورت۔ (اصطلاحاتِ پیشہ وراں، منیر، 11)

کٹی english meaning

anything chopped to small pieceschapped fodderchopped fodderpapier machepicklespulverised papersnapping friendly ties

شاعری

  • گزرا کسے جہاں میں خوشی سے تمام روز
    کس کی کٹی زمانے میں بے غم تمام شب
  • کسی دکاں سے ملے تو خرید لوں کچھ عمر
    کہ اب تلک تو کٹی زندگی سزا کی طرح
  • اس بہادر کو شب قتل عجب غم میں کٹی
    آہ وزاری میں کتی شیون ونالہ میں کٹی
  • روز و شب اس کی تجلی سے مزین رہتی
    ہر نئی پرن کٹی آگ سے روشن رہتی
  • سرتہ بال کٹی عمر مری بلبل کو
    قابل سیر مگر وہ گل گلزار نہ تھا
  • حضرت کے پیچھے اسپ عملدار مہ جبیں
    باگیں کٹی تھیں‘ خون میں ڈوبا ہوا تھا زیں
  • پوچھ نہ قائم کی کٹی کیونکہ عمر
    جوں ہو ایک چند بسر کرگیا
  • قائم تری سب عمر کٹی لہو و لعب میں
    اے واے بر اوقات کہ جو یوں بسر آوے
  • لونگ چورا نفر سے منگوایا
    لال مرچیں کٹی ہوئی لایا
  • آنکھیں وہ کال یکالی موتی کٹی رسیلی
    کلیاں ہیں کھلنے والی جو بن پہ اس چمن کی

محاورات

  • اپنی ناک کٹی تو (بلا سے) کٹی۔ پرائی بدشگونی تو ہوگئی
  • اپنی ناک کٹی تو کٹی پرائی بد شگونی تو ہوگئی
  • اپنی ناک کٹی تو کٹی پرائی بدشگونی تو ہوگئی
  • از غیب کی لکٹی
  • ایسی میری کیا کھاٹ کٹی تھی
  • ایک بولی دو بولی میری نکٹی سٹاسٹ بولی
  • باپ نرکٹیا پوت بھگتیا
  • بھل ایسی میری کیا کھاٹ کٹی تھی
  • پر کٹی اڑانا
  • جاگتے کی کٹیا اور سوتے کا کڑا

Related Words of "کٹی":