کچر کچر کے معنی
کچر کچر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَچَر + کَچَر }
تفصیلات
iحکایت الصوت سے ماخوذ کلمہ ہے جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٨٦٨ء کو "مراۃ العروس" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم صوت ( مؤنث - واحد )
کچر کچر کے معنی
١ - کچے پھل یا ادھ کچہرے گوشت کے چبانے کی آواز۔
منشی ثناء اللہ. کتبے سے ٹیک لگائے بیری کے ہرے ہرے پتے کچر کچر جبا رہا تھا۔ (١٩٧٠ء، خاکم بدھن، ١٢٢)
٢ - بک بک، تیز تیز باتیں کرنا۔
"سنا نہیں کیا کچر کچر مچا رکھی ہے ماں تو تمہاری کسی وقت آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتیں۔" (١٩٦٩ء، وہ جسے چاہا گیا، ٩٠)