کڑا دن کے معنی
کڑا دن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَڑا + دِن }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |کڑا| کے بعد ہندی زبان کا اسم |دن| ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٨٨ء کو "منمخانۂ عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )
کڑا دن کے معنی
١ - سخت دن، (مجازاً) منحوس دن، مصیبت کا وقت، ابتلا کا زمانہ، نحوست۔
جواب دیتی ہے طاقت بھی ہائے پیری میں بہت کڑے ہیں یہ دن جانِ ناتواں کے لیے (١٨٨٨ء، صنمخانۂ عشق، ٢٩١)