کڑوا کے معنی

کڑوا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کَڑ + وا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٥ء کو "جواہر اسرار اللہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے رحم","تیز مزاج","حلق پکڑنے والا","خشم گیں","خشم ناک","درشت مزاج","غصہ ور","غصے","غضب آلود","مہندی (س کَٹُک)"]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : کَڑْوی[کَڑ + وی]
  • واحد غیر ندائی : کَڑْوے[کَڑ + وے]
  • جمع : کَڑوے[کَڑ + وے]

کڑوا کے معنی

١ - تلخ، بدمزا، کسیلا (میٹھا کی ضد)۔

"یوپی میں "کڑوا" "تلخ" کا مترادف ہے مثلاً یہ کھیرا کڑوا نکل گیا۔" (١٩٦١ء، اردو زبان اور اسالیب، ١٨٤:١)

٢ - تیز، تند، حقے کا تمباکو جو تیز ہوتا ہے (ہلکے میٹھے تمباکو کے مقابل)۔

"تمباکو والے کالے دھن کی خیر منانے والے خیمرہ سادہ، کڑوا بیچتے تھے۔" (١٨٨٢ء، طلسم ہوش ربا، ١٨٤:١)

٣ - بے حد نمکین، تلخ۔

"ساری عمر سوائے کڑوے اور کھاری پانی کے نہ دیکھا اور چکھا تھا۔" (١٨٠٣ء، گنج خوبی، ٢٦)

٤ - [ استعارۃ ] بدمزاج، تندخو، ترش رو۔

"استعارے میں آکر کڑوے کے معنی درشت و تند خو ہو جاتے ہیں، جیسے کڑوا مزاج۔" (١٩٦١ء، اردو زبان اور اسالیب، ٢٤٦:١)

٥ - [ استعارۃ ] خفا، ناخوش۔

 مجھ سے کب آپ نے کی میھٹی بات کب مجھے آپ نے کڑوا نہ کیا (١٨٦٦ء، دیوان فیض حیدر آبادی، ٦٧)

٦ - [ استعارۃ ] بہادر۔ (دریائے لطافت، 92)

 ہر چند کہ تھا وہ دیو کڑوا حلوے سے کیا منہ اس کا میٹھا (١٨٣٨ء، گلزار نسیم، ٧)

٧ - [ استعارۃ ] بے رحم، سنگدل۔

 تلخی مئے کا مزا اس میں بھی ساقی آگیا ہو گیا قند مکّرر یہ تیر کڑوا جواب (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ٤٣)

٨ - [ استعارۃ ] ناقابل برداشت، ناگوار۔

 توں ہے گنھیر کڑوا تیرا ہے جس کوں پروا پروا نہیں اسے کچ ہن سو ہزار بک کا (١٦٧٨ء، کلیات غواصی، ١٠٩)

٩ - غنی، مال دار، صاحب دولت (قدیم)۔

 بوسہ ماتک لب شیریں کا وہ بہت تلخ ہوا بیچ ہے کڑوا ہے بہت راہ خدا کا سودا (١٨٧٠ء، دیوان اسیر، ٢١٠:٣)

١٠ - [ استعارۃ ] زحمت طلب، جو آسان اور سہل نہ ہو۔

کڑوا کے مترادف

تلخ, تیز, سخت, کھارا

بدمزاج, بدمزہ, بہادر, ترشرو, تلخ, تند, تندخو, تیتا, تیز, جھلا, خفا, سنگدل, مُرّ, مضبوط, ناخوش, ناراض, نمکین, کسیلا, کھاری

کڑوا کے جملے اور مرکبات

کڑوا تمباکو, کڑواکسیلا, کڑوا گھونٹ, کڑوا مزاج, کڑواپن, کڑوا پانی, کڑوا تیل, کڑوا زہر, کڑوے گھونٹ, کڑوا کسیلا, کڑوا کریلا

کڑوا english meaning

(F. کڑوی kar|vi) Bitteracridbittercurtharshtestytouchyunpalatable

شاعری

  • کڑوا جیسے آنولا اور پاچھے اَت سواد
    تِس گیانی کے بو لہو آت ہیں پاچھے یاد
    (دوہا)

محاورات

  • اڑسٹھ تیرتھ کر آئی۔ تمری تو بھی نہ گئی کڑواہٹ
  • ایک تو (کڑوا) کریلا دوسرے نیم چڑھا
  • ایک تو کانی تھی دوسرے پڑگیا کنک۔ ایک تو کڑوا کریلا دوسرے نیم چڑھا
  • بھونی بھانگ نہ کڑوا تیل
  • تل گڑ بھوجن ترک متائی آگے میٹھ پاچھے کڑوائی
  • چور سے چور پکڑوانا
  • حق کڑوا ہوتا ہے
  • حق کڑوا ہے
  • سچ سب کو کڑوا لگتا ہے
  • سمن وہ پھل کون سے جو پکے پہ کڑوا۔ کچے لگیں سہاؤنے۔ گدر کریں مٹھاس

Related Words of "کڑوا":