کڑوا کسیلا

{ کڑ + وا + کسے + لا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ دو مذکر صفات بالترتیب |کڑوا| اور |کسیلا| کے ملنے سے مرکب بنا جو اردو میں ماخذ معانی کے ساتھ بطور صفت ہی استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو"پھول پتھر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : کَڑْوے کَسیلے[کَڑ + وے + کَسے + لے]
  • جمع : کَڑْوے کَسیلے[کَڑ + وے + کَسے + لے]

کڑوا کسیلا کے معنی

١ - [ مجازا ] تلخ و ناگوارِ طبع، ناقابلِ برداشت۔

"پھر اسے کوئی انجانا کڑا کسیلا سا احساس ہونے لگا۔" (١٩٨٧ء، پھول پتھر، ١٣٤)