ککڑی کے معنی
ککڑی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَک + ڑی }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٢١ء کو "خالقِ باری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(پ) مرغی","(س کرکِٹکا)","اس کا پھل جو لمبا ہوتا ہے اور کچا نمک مرچ لگا کر کھاتے ہیں","ایک قسم کی بیل","ایک قسم کی ترکاری جسے کھاتے اور پکاتے ہیں لمبی اور حلقہ دار ہوتی ہے","پنجاب میں اسے تر یا تری کہتے ہیں","جوار یا آگ کا ڈوڈا","گورکھیوں کا چاقو","مکی کا بھُٹّا","کچے سوت کی کاتی ہوئی لچھی"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : کَکْڑِیاں[کَک + ڑِیاں]
- جمع غیر ندائی : کَکْڑِیوں[کَک + ڑِیوں (واؤ مجہول)]
ککڑی کے معنی
"گھر کے دروازے کے سامنے ہی آموں کے باغات کے ساتھ ساتھ خربوزہ، ککڑی، پھوٹ، ترکاریوں اور سبزیوں کے کھیت تھے۔" (١٩٨٨ء، حیات مستعار، ٧٣)
ککڑی english meaning
a kind of cucumbercucumis utilissimus(dial.) hena henbundle of threadcorn cobmaizeskein
شاعری
- مشہور جیسے ہر جایاں کی جمالیاں ہیں
ویسے ہی ککڑی نے بھی دھویں یہ ڈالیاں ہیں
محاورات
- اڑھائی ہاتھ کی ککڑی نو ہاتھ کا بیج
- باندھے رے موئے تو ہینگ کی پڑی‘ میری بیٹی کاتے نو ککڑی
- بیٹی اور ککڑی کی بیل برابر ہے
- چور واکے من بسے ککڑی کا کھیت
- سنی سنائی بات کی گٹھری باندھے کھونٹ۔ برچھیں کی مار پڑی ککڑی کی بھئی لوٹ
- عورت اور ککڑی کی بیل جلدی بڑھے
- لاڈ میں آوے ککڑی بل بل جاوے کوا
- نکوڑیا گیا ہاٹ۔ ککڑی دیکھ جیرا پھاٹ
- ککڑی کی پونجی بجی بجی نہیں توڑ کھائی
- ککڑی کے چور کا کوئی خون نہیں کرتا۔ ککڑی کے چور کو پھانسی نہیں دیتے یا گردن نہیں مارتے