کھانا کے معنی
کھانا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کھا + نا }
تفصیلات
iپراکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور فعل متعدی استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں ضمیمہ میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(جوتے) جوتوں کی مار کھانا","(غم غصہ وغیرہ) برداشت کرنا","برباد کرنا","برخواست کرنا","تباہ کرنا","تناول کرنا","رشوت لینا","زخم کرنا","نوش کرنا","کھوکھلا کردینا"]
اسم
فعل متعدی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- ["واحد غیر ندائی : کھانے[کھا + نے]","جمع : کھانے[کھا + نے]","جمع غیر ندائی : کھانوں[کھا + نوں (واؤ مجہول)]"]
کھانا کے معنی
["\"منّو تو شام کو اپنے ہاتھ سے کھانا بھی نہیں کھاتا۔\" (١٩٨٢ء، پرایا گھر، ١٠٣)"," اشک پیتا ہوں تو کھاتا ہوں غم میں آٹھ پہر اور اوقات بسر ہونے کی صورت کیا ہے (١٩٣٢ء، بے نظیر، کلام بے نظیر، ١٦٧)","\"اس کے گرد چھوٹی توپیں جو ڈیڑھ ڈیڑھ پونڈ کا گولہ کھاتی تھیں۔\" (١٨٨٩ء حرم سرا، ١٣٤:١)"," زخم جس سے تیری تلوار کا کھایا نہ گیا سر کبھی اس سے شیہدوں میں اٹھایا نہ گیا (١٨٧٠ء، دیوان اسیر، ٤٣:٣)"," راہ پر خود آجائے آخرِ ٹھوکریں کچھ دن کھانے دو دیوانہ ہے دل سے نہ الجھو آؤ بھی ہو گا جانے دو (١٩٢٦ء، دیوان صفی، ٣٦)"," جب سے چمن چھٹا ہے یہ حال ہو گیا ہے دل غم کو کھا رہا ہے، غم دل کو کھا رہا ہے (١٩٢٤ء، بانگِ درا، ٢٤)","\"حضور ہمارے صاحب کے جوتے فس کلاس چمڑے کے ہیں، زیادہ پالش کھاتے ہیں۔\" (١٩٤٧ء، مضامین فرحت، ٤٣:٣)","\"اب سننے میں آرہا ہے کہ ناگپور کے بھونسلا خاندان کی مرہٹہ ریاست کو بھی کھا نا چاہتا ہے۔\" (١٩٤٦ء، چھانسی کی رانی، ٢١)","\"جو شخص اس لیے لوگوں سے بھیک مانگے اور اس ذریعہ سے اپنے مال کو بڑھائے تو یہ سوال قیامت کے دن اس کے چہرے پر ایک زخم ہوگا اور دوزخ میں گرم پتھر بن کر اس کو کھائے گا۔\" (١٩٦٥ء، مشکوٰۃ شریف، ٤٣٤:١)"," بس میں کہتا ہوں اپنے گھر جاؤ حضرتِ عشق تم نہ جی کھاؤ (١٧٩٨ء، دیوانِ سوز (قدیم)، ٤٦٢)"," تازہ غم کھایا کئے ہم وہ ہیں پاکیزہ مزاج اور تم کھاتے رہے جھوٹی قسم کھائی ہوئی (١٨٨٤ء، آفتاب داغ، ١٤٢)","\"یہ تمام عناصر مسلسل اور علی الترتیب مرتب نہیں ہوں گے بلکہ مجموعوں میں بٹ جائیں گے اور ان میں بعض دوسروں سے موافقت کھاتے معلوم ہوں گے۔\" (١٩١٠ء، ادیب، نومبر، ٢٠٨)"]
["\"ایک دن بابائے اردو کو معلوم ہوا کہ علی شیر حاتمی کو بخار ہو گیا ہے تو ایسے بےچین ہوئے کہ دن میں تین بار دیکھنے گئے اور رات کے وقت کھانا بھی نہیں کھایا۔\" (١٩٩٠ء، اردو نامہ، لاہور، مارچ، ٢١)"]
کھانا کے مترادف
روٹی, خوراک, طعام, غذا
اُلش, اکل, اہار, بھوجن, تناول, جیمنا, چاٹنا, خاصہ, خوراک, خوردن, خورش, دعوت, رسوئی, روٹی, ضیافت, طعامہعام, غذا, قوت, ماکول, مہمانی
کھانا کے جملے اور مرکبات
کھانا پینا, کھانا جوڑا
کھانا english meaning
to eatfeed on; to consume; to swallow; to drink; to inhale; to take (medicineor the airor a bribeor an oath); to embezzle; to getreceive; to feelsufferendure; to holdcontain; to harassplaguepesteraccept bribeboardconsumecorrodedefalcatedevourdinedinnerdraw in breatheat ; eatingeat upeatingembezzlefarefeastfoodinhalemealmealssupsupperswallow
شاعری
- دلِ بے حوصلہ ہے اِک ذرا سی ٹھیس کا مہماں
وہ آنسو کیا پئے گا‘ جس کو غم کھانا نہیں آتا - سبزہ رنگوں پر لہرائے شوق کریں وہ تنگ تو پھر
بھنگ کا کھانا سہل ہے لیکن موجیں رنگ لائیں تو پھر - تھی بھوک لئی کھانا ولے نگلوں تو نگلا نا گیا
دیکھی تو قلفی شیر برنج روٹی گرم انواس تھا - کھانا جو کھا تو دیکھ کر، پانی پیے تو چھان کر
یاں پانوں کو رکھ پھونک کر اور خوب سے گزران کر - یہ سن کے وہ کہنے لگا جو کھانا تھا لایا
کس طرح کے مظلوم یہ قیدی ہیں خدایا - کھانا سو یار کا غم‘ پینا سو خوں دل کا
اس سے زیادہ کیا ہو عاشق کی خوش معاشی - سبھوں کو مے‘ ہمیں خونناب دل پلانا تھا
فلک ہمیں پہ تجھے کیا یہ زہر کھانا تھا - سو بائے باٹ ویں کھانا بجھاڑاں
کڑے ہور کھودرے نا دیکھ کھاڑیاں - تجھ زلف کے ماراں کوں چوکانا مشکل
اس پیش بھری سوں پیچ کھانا مشکل - یہ گو کھانا ہے جو دولت کما کر جمع کرتے ہو
سنا تم نے نہیں اے غافلو افسانہ قاروں کا
محاورات
- (کا) فریب کھانا
- آؤ جاؤ گھر تمہارا‘ کھانا مانگے دشمن ہمارا
- آئینہ الٹا دکھانا
- آئینہ اندھے کو دکھانا
- آئینہ بیمار (کو نہ دکھانا) کے آگے نہ رکھنا
- آئینہ میں چاند دکھانا
- آدمیت سکھانا(یا سکھلانا)
- آرسی مصحف دکھانا (یا دکھلانا)
- آسمان سے ٹکر کھانا
- آفتاب کو (چراغ) دیا دکھانا