کھونا کے معنی

کھونا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کھو (و مجہول) + نا }

تفصیلات

iسنسکرت سے اردو قاعدے کے تحت ماخوذ اسم مصدر ہے۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["برباد کرنا","بے قابو کرنا","دفع کرنا","دُور کرنا","زائل","ضائع کرنا","قابو میں رکھنا","گُم کرنا","نکمّا کرنا","کسی کام کا نہ رکھنا"]

اسم

فعل لازم, فعل متعدی

کھونا کے معنی

["١ - گم ہونا، بھٹک جانا۔","٢ - محو ہونا۔","٣ - بہت مصروف ہونا، منہمک ہونا۔","٤ - بے قابو ہونا، بے چین ہونا۔","٥ - زائل ہونا، مٹنا، ختم ہونا، فوت ہونا۔"]

[" حقیقت روایات میں کھو گئی یہ امت خرافات میں کھو گئی (١٩٢٨ء، باقِیاتِ اقبال۔ ٥٣٥)"," یاروں کا گہری نیند میں سونا، دل کا کسی کی یاد میں کھونا شوق کو یہ ضد سب کو جگائیں، اُف رے جوانی، ہائے زمانے (١٩٤٦ء، اخترستان، ١٠٨)","\"کاموں کے ہجوم میں اس طرح کھو گیا کہ اجمل خاں صاحب کو خط دینا بھول گیا۔\" (١٩٤٥ء، غبارِ خاطر، ٣٠)"," وہیں پر انی طبیعت بھی کھوئی جاتی ہے اوٹھے ہوئے کو جو محفل میں تم بٹھاتے ہو (١٨٦١ء، کلیاتِ اختر، ٦٣٦)"," کھویا گیا جو مطلبِ ہفتاد و دو ملت میں سمجھے گا نہ تو جب تک بیرنگ نہ ہو ادراک (١٩٣٥ء، بالِ جبریل، ٦٣)"]

["١ - گنوانا، گم کرنا۔","٢ - ضائع کرنا، برباد کرنا، جان سے کھونا۔","٣ - رفع کرنا، زائل کرنا، دور کرنا، مِٹانا۔","٤ - محو کرنا، بیخود بنا دینا۔","٥ - بھلانا، بسرانا، غفلت برتنا، لحاظ سے کام نہ لینا۔","٦ - بگاڑنا، نقصان کرنا، گھاٹا کرنا۔","٧ - بے قابو کرنا۔ (نور اللغات)۔","٨ - نکما کرنا، کام کا نہ رکھنا، ناکارہ بنا دینا۔","٩ - پورا کرنا،۔ بَر لانا۔","١٠ - رسوا کرنا، بدنام کرنا۔"]

["\"سفر کیسے گزرا اور اس میں کیا کھویا ہے اور پایا کیا ہے۔\" (١٩٨٧ء، اردو ادب میں سفرنامہ، ٤٧)","\"لوگ روح کی ضروریات سے بے نیاز ہوتے جا رہے ہیں، ریاضت، قناعت، عبادت اپنے مفہوم کے بہت سے رنگ کھو چُکے ہیں۔\" (١٩٨٤ء، سمندر، ٧)","\"انجیر مُنہ کی بو کو کھو دیتا ہے۔\" (١٩٦٠ء، تفسیر سورۃ و التین اور والعَصر، ٧)"," مرے جی کو محویت اِک ہوگئی مجھے آج بھی آکے تو کھو گئی (١٨٢٢ء، راسخ عظیم آبادی، کلیات، ٢١)"," جب عاشقی میں دل نے مرا پاس کھو دیا میں نے بھی اُس کا ایسا کیا ناس، کھو دیا (١٨٥٤ء، کلیاتِ ظفر، ١٥:٣)","\"مطلب یہ ہے کہ ان حرکحات ناشائستہ سے اپنا ہی کچھ کھوتے ہیں۔\" (١٩٣٢ء، القرآن الحکیم، تفسیر مولانا شبیر احمد عثمانی، ٨)"," دشمنی نے میری کھویا غیر کو کس قدر دشمن ہے، دیکھا چاہیے (١٨٦٩ء، غالب، دیوان، ٢٢٣)","\"آج کی رات اور بھی رَہ جا، کہ پھر پھولوں کی سیج پر ہم بستر ہوویں اور دل کی حسرتیں کھوویں۔\" (١٨٠١ء، مادھونل اور کام کندلا، ٤٢)"," جب کسی نے حال پوچھا رو دیا چشمِ تر تو نے تو مجھ کو کھو دیا (١٩٢٧ء، ستاد عظیم آبادی، میخانٰہ الہام، ٤٩)"]

شاعری

  • ایک دن اس طرح بھی ہونا ہے
    رنگ کو روشنی میں کھونا ہے
  • کبھی پاکے تجھ کو کھونا کبھی کھوکے تجھ کو پانا
    یہ جنم جنم کا رشتہ ترے میرے درمیاں ہے
  • ہاتھ سے اخلاق کا دامن نہ کھونا چاہیئے
    آنکھ سیدھی بدنگاہوں سے بھی ہونا چاہیئے
  • کچھ نقد جاں کا کھونا تخصیص نئیں ولی کی
    نئیں کئی کہ تجھ گلی میں دل کو بسر نہ آیا
  • جستجو میں دل کے بہلانے کی جی کھونا پڑا
    جو ہنسی کی بات تھی سو اس کا اب رونا پڑا

محاورات

  • آئے حواس جانا یا کھونا
  • آبرو کھودینا یا کھونا
  • آپ کو کھونا (یا کھو آنا)
  • آپ کو کھونا (یا کھوآنا)
  • آپ کو کھونا یا کھو بیٹھنا یا مٹا دینا
  • اپنا پانی آپ کھونا
  • اپنی بات (آپ کھو بیٹھنا)۔ اپنے ہاتھ سے کھونا
  • اپنی بات اپنے ہاتھ سے کھونا
  • اعتبار کھونا
  • اندھے کے آگے رونا اپنی آنکھیں (- دیدے یا نین) کھونا

Related Words of "کھونا":