کھوکھر کے معنی
کھوکھر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
تفصیلات
m["Khokhar: (اُردو۔کھوکھر)۔ دراصل یہ پاکستان کے خطہ کے باشندے ہیں جن کی کچھ شاخیں ہندوستان میں بھی پائی جاتی ہیں۔ ایچ۔ اے۔ روز (H.A. Rose)کے مطابق یہ نسلِ راجپوت ہیں۔ جاٹ، آرائیں، نائی اور چُوڑھا اسی قوم میں پائے جاتے ہیں۔ سرڈینزل ایبٹلسن (Sir Denzil Ibbetson) یہ بھی گوتروں کی نسلیں ہیں جو ترکھان اور کھتری قبائل ہیں۔ جہاں تک مذہب کا تعلق ہے ان میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی اور شاید دیگر کسی اور مکتبِ فکر کے افراد پائے جاتے ہیں۔ بہت سارے مسلم کمیونٹی میں شامل کھوکھر قطب شاہی کھوکھر کہلاتے ہیں۔ یہ دعویٰ رکھتے ہیں کہ وہ نسل ہیں قطب شاہ کی جن کی بابت مشہور ہے کہ وہ غزنی (افغانستان) کے راستے آئے تھے اور محمود غزنوی کے زمانے میں ہی اس خطہ میں آباد ہوگئے"]