کہسار کے معنی

کہسار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کُہ (فتحہ ک مجہول) + سار }

تفصیلات

١ - پہاڑ، پہاڑی سلسلہ، پہاڑی علاقہ، پہاڑی جگہ۔, m["اونچے مقامات","پہاڑی وادیاں","سلسلۂ پہاڑ","سلسلۂ کوہسار"]

اسم

اسم نکرہ

کہسار کے معنی

١ - پہاڑ، پہاڑی سلسلہ، پہاڑی علاقہ، پہاڑی جگہ۔

کہسار english meaning

a mountaina mountainous countryrange of mountains

شاعری

  • دل میں لاوا ابل رہا ہے کیا؟
    کوئی کہسار جل رہا ہے کیا؟
  • ضرر ثابت قدم کو کیا زمانے کی دورنگی سے
    کہ زنگ آلود کب ہو تیغہ کہسار دریا میں
  • پلنگوں نے کہسار کی راہ لی
    نہنگوں نے دریا کی جا تھاہ لی
  • سایہ کی حسرت میں کیا کیا بڑھ کے رکھتے تھے قدم
    دیکھتے تھے دور سے جس دم شجر کہسار پر
  • چکارے بہت مارے کہسار میں
    دو رستہ بکا گوشت بازار میں
  • حاضر ہیں مرے تو سن وحشت کے جلو میں
    باندھے ہوئے کہسار بھی دامن کو کمر سے
  • دیوانہ نوازی ہے کہ سر کو دیئے پتھر
    چھوڑیں گے نہ اب دامن کہسار کبھی ہم
  • گھٹانے دامن کہسار میں تمہیں اکثر
    اسی رزمزمہ آبشار دیکھا ہے
  • کانپتا پھرتا ہے کیا رنگ شفق کہسار پر
    خوشنما لگتا ہے یہ غازہ ترے رخسار پر
  • میووں سے گرانبار وہ اشجار کے ڈالے
    بکھرے ہوئے وہ دامن کہسار پہ لالے

Related Words of "کہسار":