کیمیاوی کھاد

{ کی + مِیا + وی + کھاد }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ صفت |کیمیاوی| کے بعد پراکرت سے ماخوذ اسم |کھاد| لانے سے مرکب بنا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو "معاشیات ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : کِیمِیاوی کھادیں[کی + مِیا + وی + کھا + دیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : کِیمِیاوی کھادوں[کی + مِیا + وی + کھا + دوں (و مجہول)]

کیمیاوی کھاد کے معنی

١ - [ کاشتکاری ] مختلف کیمیائی مرکبات سے تیار کردہ کھاد، مصنوعی کھاد (قدرتی کھاد کا بدل)

"اور ساتھ ساتھ کیمیاوی کھادوں کا سلیقہ اور ترویج ہوئی۔" (١٩٨٣ء، فلسفہ کیا ہے، ٣٠٠)