کیونکر کے معنی

کیونکر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِیُوں (ک، ی مخلوط) + کَر }

تفصیلات

iپراکرت سے اردو زبان میں آیا۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اس باعث سے","اس لیے کہ","کس طرح","کس واسطے کہ","کس وجہ سے"]

اسم

حرف استفہام

کیونکر کے معنی

١ - کیسے، کس وجہ سے، کس بنا پر، کس لیے، کمسن دلیل سے۔

|کیوں، کیونکر، کیونکہ قریب قریب ایک ہی معنی میں مستعمل ہے"۔ (١٩٦٣ء، تحقیق و تنقید، ١٦)

٢ - کس ڈھنگ سے، کس انداز سے، کس طور سے، کس طرح۔

|کیونکر ہو کہ ہماری نصیب قوم بھی دینی و دنیوی برکتوں سے نہال ہو" (١٩٠٧ء، تہذیب الاخلاق، ٢٢٢:١)

٣ - کب، کیسے

 روح اپنی تو نے پھوکی جو میرے جسم میں خبط ہے واعظ کو میں تجھ سے جدا کیونکر ہوا (١٨٧٣ء، کلیات قدر، ١٢٢)

کیونکر english meaning

by what means?In what way?How?In what manner?Why?(L. dial.) sincebecausehowwhat forwhy

شاعری

  • یہی چپ ہے تو درد دل کہیئے
    مونہہ سے کیونکر جواب نکلے گا
  • کیونکر تمہاری بات کرے کوئی اعتبار
    ظاہر میں کیا کہو ہو‘ سخن زیر لب ہے کیا
  • گر دل کی تاب و طاقت یہ ہے تو ہمنشیں ہم
    شامِ غم جدائی کیونکر سحر کریں گے
  • مژگان و چشم و ابرو سب ہیں ستم کی مائل
    ان آفتوں سے دل ہم کیونکر بچا رکھیں گے
  • کیونکر کہیں کہ شہر وفا میں جنوں نہیں
    اس خصم جاں کے سارے دوانے ہیں یہاں کے لوگ
  • عالم میں آب و گل کے کیونکر تباہ ہوگا
    اسباب گرپڑا ہے سارا مرا سفر میں
  • سب اسباب ہجراں میں مرنے ہی کے تھے
    بھلا میر کیونکر کے جیتا رہا تو
  • کام دل کا کچھ ٹھکانا ہی نہیں کیونکر بنے
    آیئے تاچند و ناامید پھر کر جایئے
  • دنیا میں آکے داخل عصیاں ہوئے ملک
    آلودہ گنہ کہو کیونکر بشر نہ ہو
  • بھلا اس وحشت آباد جہاں میں دل لگے کیونکر
    پریشان دیکھتا ہوں ہر طرف خاک عزیزاں کو

محاورات

  • اندھے کو اندھا (رستہ کس طرح بتائے) کیونکر بتائے
  • اندھے کو اندھا راستہ کیا (- کیونکر) بتائے
  • ایک مگدر کو تم ہلا نہ سکے جوڑی تم سے کیونکر ہلائی جائیگی
  • باؤ نہ بتاس تیرا آنچل کیونکر ڈولا۔ پوت نہ بھٹار تیرا ڈھینڈا کیونکر پھولا
  • خدا جس کو بچائے اس پر آفت کیونکر آئے
  • علت جائے عادت نہ جائے،علت تو دھوئے دھائے جائے عادت کیونکر جائے
  • قسمت نہ دے یاری تو کیونکر کرے فوجداری
  • کیونکر ‌ری ‌تو ‌اتری ‌پار۔ ‌کیونکر ‌ری ‌تو ‌چالی ‌باٹ۔ ‌کیونکر ‌ری ‌تو ‌نے ‌یہ ‌گھر ‌جانا۔ ‌کیونکر ‌ری ‌تو ‌نے ‌مجھے ‌پہچانا
  • کیونکر عرض کروں

Related Words of "کیونکر":