کیونکہ کے معنی

کیونکہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِیُوں (ک، ی مخلوط) + کِہ }

تفصیلات

i|کیوں| صرف استفہام اور |کہ| صرف بیان ہے۔ یہ لفظ دونوں کا مرکب ہے۔ اردو میں ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں استعمال ہوا۔, m["اس سبب سے کہ","اس طرح پر کہ","اس لئے کہ","اس واسطے کہ","اس وجہ سے کہ"]

اسم

حرف علت

کیونکہ کے معنی

١ - اس لیے کہ، اس سبب سے کہ۔

 مہر سباب کا زوال ہو گیا جب تو کیا رہا گرمئ عشق الوداع کیونکہ وہ دھوپ ڈھل گئ (١٩١٦ء، تجلائے شہاب ثاقب، ٢٣٥)

٢ - کس طرح، کیسے۔

 کیونکہ بزم دہر میں اگلی سی وہ رونق نہیں اب عزیز و اقربا پر کوئ میرا حق نہیں (١٩٢٠ء، روح ادب)

کیونکہ english meaning

becausebecause thatsince; in thatin as much as.

شاعری

  • کیونکہ نقاش ازل نے نقش ابرو کا کیا
    کام ہے اِک تیرے مُنہ پر کھینچنا شمشیر کا
  • اُس ماہِ چاردہ کا چھپے عشق کیونکہ آہ
    اب تو تمام شہر میں مشہور ہوگیا
  • کریں نہ کیونکہ یہ ترکاں بلند پروازی
    انھوں کا طائر سِدرہ نشین شکار ہوا
  • رہ جاؤں چپ نہ کیونکہ بُرا جی میں مان کر
    آؤ بھلا کبھو تو سوجاؤ زبان کر!!
  • یہ کہے کیونکہ کہ خوباں سے کچھ نہیں مطلب
    لگے جو پھرتے ہیں ہم کچھ تو مدعا بھی ہے
  • فرہاد و قیس ساتھ کے سب کب کے چل بسے
    دیکھیں نباہ کیونکہ ہو اب ہم چھڑے رہے
  • کیونکہ کہئے کہ اثر گویۂ مجنوں کو نہ تھا
    گرد نمناک ہے اب تک بھی بیابانوں کی
  • سخت کر جی کیونکہ یکباری کریں ہم ترک شہر
    ان گلی کوچوں میں ہم نے کھائے ہیں پتھر بہت
  • تجھ سے یوسف کو کیونکہ نسبت دیں
    تب شنیدہ ہو دیدہ کے مانند
  • کیونکہ نکلا جائے بحرِ غم سے مجھ بے دل کے پاس
    آکے ڈوبی جاتی ہے کشتی مری ساحل کے پاس

Related Words of "کیونکہ":