کیچڑ کے معنی

کیچڑ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ کِی + چَڑ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٩ء "دیوان شاہ سلطان ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["سڑی مٹی","غلیظ مٹی","گیلی مٹی"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : کِیچَڑوں[کی + چَڑوں (واؤ مجہول)]

کیچڑ کے معنی

١ - کیچ، گیلی مٹی، دلدل، گِل۔

"وہ دھول، مٹی اور کیچڑ کی پروا کیے بغیر گاؤں کی کچی، ناہموار اور بے آب و گیاہ پگڈنڈیوں اور ٹیڑھی میڑھی سڑکوں پر میلوں میل پیدل سفر کرتا۔" (١٩٩١ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ٥٤)

٢ - آنکھوں کا میل، چیپڑ۔

"تیسرے درجہ کے علامات و نشانات یہ ہیں، دانتوں کا ڈھیلا ہو جانا . آنکھوں سے کیچڑ کا نکلنا۔" (١٩٢٥ء، محب المواشی، ٣٩)

٣ - تلچھٹ، گاد، دُرد۔ (فرہنگ آصفیہ)

کیچڑ کے جملے اور مرکبات

کیچڑ کی اینٹ, کیچڑ آلود

کیچڑ english meaning

Dirtmudmirepuddleslime; mattery discharge which collects in the corner of the eye.

شاعری

  • طاعون و تپ اور کٹھمل مچھر سب کچھ ہے یہ پیدا کیچڑ ہے
    بمبے کی روانی ایک طرف اور ساری صفائی ایک طرف
  • اس بنگلہ کا کیچڑ سے ہوا حال تباہ
    بے موسم چھنت برسیں ہے صبح و پگاہ
  • معجون‘ شرابیں‘ ناچ‘ مزا اور ٹکیا سلفا ککڑ ہو
    لڑ بھڑ کے نظیر بھی نکلا ہو کیچڑ میں لتھڑ پتھڑ ہو
  • نہ چھوٹے گا چھڑا کر اس کو اے قاتل نہ بن لڑکا
    وفاداروں کے خوں کا داغ کیا دھبا ہے کیچڑ کا
  • غل ، شور ، ببولا ، آک ، ہوا اور کیچڑ ، پانی ، مٹی ہے
    ہم دیکھ چکے اس دنیا کو یہ دھوکے کی سی ٹّٹی ہے
  • معجون، شرابیں، ناچ، مزا اور ٹکیا سلفا ککڑ ہو
    لڑبھڑ کے نظیر بھی نکلا ہو کیچڑ میں لتھڑ پتھڑ ہو

محاورات

  • اندھا بگلا کیچ (- کیچڑ) کھائے
  • اندھا بگلا کیچڑ کھائے
  • بط کا کیچڑ کھانا
  • بطخ کا کیچڑ کھانا
  • پلے کیچڑ میں پھنسنا
  • حاکم کے مارے اور کیچڑ کے پھسلے کا کس نے برا منایا ہے
  • میرے چاروں پلے کیچڑ میں ہیں
  • کنبے ‌والے ‌کے ‌چاروں ‌پلے ‌کیچڑ ‌میں ‌ہیں
  • کیچڑ اچھالنا
  • کیچڑ کی کوڑی دانتوں سے اٹھانا

Related Words of "کیچڑ":