گاؤ خانہ کے معنی
گاؤ خانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گا + او (و مجہول) + خا + نَہ }
تفصیلات
iفارسی میں اسم عام |گاؤ| کے ساتھ فارسی لاحقہ ظرفیت |خانہ| بڑھانے سے |گاو خانہ| مرکب ظرفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٦٦ء کو "طلسم حکیم اشراق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["گایوں کا باڑا","مرے ہوئے ڈھوروں کے ڈالنے اور ان کی کھال اتارنے کی جگہ","مویشی گھر","وہ جگہ جہاں مردہ جانوروں کا چمڑہ اتاریں","ڈھوڑ باندھنے کی جگہ"]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : گاؤخانے[گا + او (و مجہول) + خا + نے]
- جمع : گاؤ خانے[گا + او (و مجہول) + خا + نے]
- جمع غیر ندائی : گاؤخانوں[گا + او (و مجہول) + خا + نوں (و مجہول)]
گاؤ خانہ کے معنی
١ - مویشیوں کو باندھنے کی جگہ، گئو شالہ۔
گلبن الدولہ بہادر کو گاؤ خانہ سلطانی مبارک الدولہ کو نجبِ اشرف اور مقبرے مرزا نصیرالدین حیدر کی خدمت سپرد ہوئی۔ (١٩١٤ء، محل خانۂ شاہی، ٩٧)
گاؤ خانہ english meaning
house or stall for cattle; cow-pen; cow-shed; place where dead cattle are flayed.