گانٹھ کے معنی

گانٹھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گانْٹھ (ن غنہ) }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے اصل لفظ |گرنتھ| سے ماخوذ اردو میں |گانٹھ| مستعمل ہے۔ اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ان بن","بڑی غدود","س۔ گَرنِتھا","ساز باز","گانٹھنا کا","گنّے کی گرہ","گٹھلی کا گودا","لکڑی کی گرہ","وہ محدود چار خانہ جسے لکڑی کے اڈے پر چڑھا کر عورتیں طرح طرح کے کشیدے کاڑھتی تھیں","ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کی گرہ"]

گرنتھ گانْٹھ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : گانْٹھیں[گان (ن غنہ) + ٹھیں (یائے مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : گانْٹھوں[گان (ن غنہ) + ٹھوں (واؤ مجہول)]

گانٹھ کے معنی

١ - دھاگے، ڈوری اور رسی وغیرہ کو بل دے کر بنایا ہوا بندھن یا حلقہ جو کسا جا سکتا ہو گرہ، بند، عقدہ۔

"اب وہ جس دھاگے کے چھوتی، گانٹھ بن جاتا وہ، دھیرے دھیرے وہ اونچا اٹھتا گیا، ایک ماورائی طاقت کی طرح ہر طرف بکھر گیا۔" (١٩٨٧ء، روز کا قصہ، ١١)

٢ - گٹھٹر، پارسل، گٹھا، بنڈل۔

"تینوں سے ریشہ . گانٹھوں کی شکل میں منڈی کو روانہ کر دیتے ہیں۔" (١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ٢٧٠)

٣ - ان بن، عداوت، کشیدگی۔

 موبمو دل میں گانٹھ رکھتی ہے زلف بے وجہ آنٹھ رکھتی ہے (١٨٣٨ء، نصیر دہلوی (فرہنگِ آصفیہ))

٤ - ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کی گرہ، جوڑ۔

"ہر انگلی میں ایک گانٹھ بہت ہی خار دار ہے۔" (١٨٤١ء، مقاصد علوم، ٩٣)

٥ - گنے یا مکئی کے تنے کی پور یا گرہ۔

"جوار کا پودا ایک سالہ ہوتا ہے . ہر ایک گانٹھ پر ایک پتا ہوتا ہے۔" (١٩٦٦ء، چارے، ٩٨)

٦ - لکڑی کی گرہ۔

"جس لکڑی میں گانٹھ آر پار ہو وہ ردی ہے۔" (١٩١٣ء، انجینئرنگ بک، ١١)

٧ - سونٹھ یا ہلدی کی گانٹھ، ہلدی کی پور۔

"ہر شہر ہلدی کے پودے کی طرح ہے جس کی گانٹھیں زیر زمین پھیلتی جاتی ہیں۔" (١٩٨٩ء، سمندر اگر میرے اندر گرے، ٢٧)

٨ - [ کنایۃ ] بنا، بنیاد، جڑ، اصل سبب، علت۔

"بہو آئی تو فساد کی گانٹھ، لڑائی کی پوٹ۔ (١٨٦٨ء، مرآۃ العروس، ٢٩٣)

٩ - غدود، گلٹی۔

"عقاب میں . وہ گانٹھ جہاں سے رگ بصارت نکلتی ہے کل دماغ کی ایک تہائی کے برابر ہوتی ہے۔" (١٨٩٥ء، فرینالوجی، ١٤)

١٠ - عہدوپیمان، قول و قرار، باہمی معاہدہ۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)

"مگر اسکول کھولنے کے لیے گانٹھ میں رقم ہونا بنیادی شرط ہے۔" (١٩٨٤ء، کیمیا گر، ١٦٣)

١١ - گٹھلی کا گودا۔ (پلیٹس، جامع اللغات)

١٢ - ناف۔ (فرہنگِ آصیفہ)

١٣ - مشکل وقت، وہ محدود چار خانہ جسے عورتیں لکڑی کے اڈے پر چڑھا کر طرح طرح کے کشیدے کاڑھتی ہیں، سازش، اتفاق، بیاہ، شادی۔ (ماخوذ: جامع اللغات)

١٤ - جیب، کیسہ، بٹوا، ذاتی ملکیت یا قبضہ۔

١٥ - سدہ، جیسے "پیٹ میں گانٹھیں ہیں۔" (فرہنگِ آصفیہ)

١٦ - [ ٹھگی ] پھانسی کے رو مال کی گرہ۔ (مصطلحات ٹھگی، 131)

گانٹھ کے مترادف

آنٹی, گٹھلی, گرہ, عقدہ, بند, بندش, جوڑ

اتفاق, بند, بٹوا, بیاہ, پاکٹ, جوڑ, جڑ, جیب, دقت, سازش, شادی, عقدہ, گرہ, گٹھڑی, مشکل, معاہدہ, ناراضگی, ناف, وعدہ, کشیدگی

گانٹھ english meaning

(archaic) pocketbulbous rootbundlehardened glandknotmisunderstanding fill-feelingsmisunderstanding fill-feel-ingspiece (of)

شاعری

  • ویر، سورما، دھرمی ، دانی
    آٹھوں گانٹھ کمیت جواتی
  • محبت آرتی یوں وارتے جیوں ڈھال
    سوموتی ڈھال دریا کاں جھمکا یا برس گانٹھ
  • بھرو پر گانٹھ بھا پیونے پھرانے مک دسے مج یوں
    اول تے مار کر تبراں کماں اب تو چھپاتے ہیں
  • سہیلیاں میں شرطاں سوں آکر کھڑی ہوں
    سنجے دیکھ کر بھوں میں نا گانٹھ باری
  • چھرالی، بری، بدروش تند خو
    بھواں میں سدا گانٹھ ہور ترش رو
  • بجاتے دن دناں تم تم پلاتے گاوتے چھند سوں
    خوشیوں پاتراں انچل کوں نچایا برس گانٹھ
  • چھرالی بری بد روش تند خو
    بھواں میں سدا گانٹھ ہور ترش رو
  • دھرم کوں دھرم پاپ کوں پاپ سانٹھ
    بتولا نہ کنبل پرن دیہ گانٹھ
  • چھرالی بری بدروش تند خو
    پھواں میں سدا گانٹھ ہور ترش رو
  • خدا کی نظر تھے برس گانٹھ آیا
    کریم کے کرم تھے برس گانٹھ آیا

محاورات

  • آس بڑھا پا آیاں ہوا سوت کسوت یا ہو پیسہ گانٹھ کایا ہو پوت سپوت
  • آسن میں رانوں کو گانٹھنا
  • آنکھ کا اندھا گانٹھ کا پورا
  • آنکھوں کا اندھا گانٹھ کا پورا
  • آٹھ (یا آٹھوں) گانٹھ کمیت (یا کمید)
  • آٹھوں گانٹھ کمیت
  • آٹھوں گانٹھ کھیت
  • ابرو میں گانٹھ باندھنا
  • اپنی گانٹھ نہ ہو پیسا تو پرایا آسرا کیسا
  • اپنی گانٹھ نہ ہو پیسہ تو پرایا آسرا کیسا

Related Words of "گانٹھ":