گاو سامری کے معنی
گاو سامری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گا + او (و مجہول) + اے + سام + ری }
تفصیلات
iفارسی سے اردو میں دخیل اسم |گاو| بطور کے ساتھ کسرہ صفتف بڑھا کر عربی سے اسم علم |سامری| ملانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور "جامع اللغات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["وہ بچھرا جو سامری نے سونے کا بنایا تھا۔ اور حضرت جبرائیل علیہ السلام کے پاؤں کی مٹی اس کے منہ میں ڈالی تھی جس کی وجہ سے وہ بولتا تھا۔ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام کوہ طور پر گئے تو اس نے بنی اسرائیل کو اس بچھڑے کی پوجا پر لگا دیا"]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
گاو سامری کے معنی
١ - وہ بچھڑا جو سامری نے سونے کا بنایا تھا اور حضرت جبرئیل علیہ السلام کے پانو کی مٹی اس کے منہ میں ڈالی تھی جس کی وجہ سے وہ بولتا تھا جب حضرت موسٰی علیہ السلام کوہ طور پر گئے تو اس نے بنی اسرائیل کو اس بچھڑے کی پوجا پر لگا دیا۔ (جامع اللغات، علمی اردو لغت)۔
شاعری
- کب ہے اس پردے میں کوئی شکل جز شکل قریب
گربہ مسکیں اسد ہے ثور گاو سامری