گتھی کے معنی
گتھی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گُتھ + تھی }
تفصیلات
iپراکرت زبان کے لفظ |گتھ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت و تانیث لگانے سے |گتھی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٩٠١ء کو "الف لیلہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پنجاب میں تھیلی","پیچ یا مشکل جو کسی معاملے میں پڑ جائے","گرہیں جو دھاگے میں پڑ جاتی ہیں"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : گُتّھیاں[گُتھ + تِھیاں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : گُتّھیوں[گُتھ + تِھیوں (و مجہول)]
گتھی کے معنی
"کبھی کبھی ایسی گتھیاں ڈال دیتے کہ لمڈورے کی نوبت آ جاتی۔" (١٩٣٥ء، اودھ پنچ، لکھنو، ٢٠، ٤:٨)
"افلاطون اور ارسطو کا یونان جنھوں نے فلسفہ، قانون، شہریت اور ادب کی گتھیوں کو سلجھا کر آنے والے ادوار میں انسانی فکر اور تخیل کی راہیں آسان کر دیں۔" (١٩٩٢ء، اردونامہ، لاہور، جولائی، ١٥)
"گتھی میں دو پتھر ہوتے ہیں اور ایک لوہے کا ٹکڑا جسے چکماک بھی کہتے ہیں۔" (١٩٧٦ء، بلوچستان (ماضی، حال، مستقبل)، ١٠٨)
"اگر ایک دو دن یہ مرض اور باقی رہتا تو اس میں گتھیاں بلند ہو کر لحاۃ تک پہونچ جاتیں۔" (١٩٤٧ء، جراحیات زہراوی، ٧٥)
گتھی کے مترادف
گرہ, الجھن, مشکل
الجھاؤ, الجھن, الجھیڑا, بل, پرابلم, پی, تھیلی, دقّت, سوال, عقدہ, گرہ, گلجھٹی, گُلجھٹی, گنجل, گنجلگ, گنجلک, مسئلہ, مشکل
محاورات
- دل میں گتھی پڑنا
- قسمت کی گرہ یا گتھی کھلنا یا نکلنا
- گتھی سلجھنا