گرافک کے معنی
گرافک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گِرا + فِک }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢١ء کو "کلیات اکبر" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Graphic "," گِرافِک"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : گِرافِکْس[گِرا + فِکْس]
گرافک کے معنی
١ - [ مجازا ] تحریر، نقشہ کشی یا مصوری وغیرہ کے متعلق، تصویر بنانے والا، نقش کھینچنے والا۔
قلم کھینچے کہاں تک صورتیں دنیا کی حالت کی تصور ہی میں طاقت ہے وہی عمدہ گرافک ہے (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٧١:٢)