گرانٹ کے معنی
گرانٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ گِرانْٹ (ن مغنونہ) }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩١١ء کو "روز نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
Grant گِرانْٹ
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : گِرانْٹیں[گِراں + ٹیں (ی مجہول)]
- جمع استثنائی : گِرانْٹْس[گِرانْٹْس]
- جمع غیر ندائی : گِرانْٹوں[گِراں + ٹوں (و مجہول)]
گرانٹ کے معنی
١ - امدادی رقم جو کسی ادارے خصوصاً سرکار کی طرف سے ماہانہ یا سالانہ یا ایک ہی مرتبہ دی جائے، مالی اعانت، مالی امداد۔
"عزیز صاحب کسی نہ کسی ادارے سے ریسرچ گرانٹ لے کر سال میں دو تین دفعہ لندن ضرور آجاتے تھے۔" (١٩٨٩ء، بلاکشان محبت، ٥٧)