گردوں کے معنی

گردوں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَر + دُوں }

تفصیلات

iفارسی مصدر |گردانیدن| سے فعل امر |گرداں| میں |ا| مبدل بہ |و| بڑھانے سے |گردوں" بنا۔ فارسی سے اردو میں ساخت اور مفہوم کے اعتبار سے من و عن داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بچوں کا گڈولنا جس سے وہ چلنا سیکھتے ہیں","جرثقیل کے ایک آلہ کا نام۔ جس سے درختوں کو جڑ سے اکھیڑتے ہیں","حروفِ مغیرہ سے پہلے","گُردہ کی جمع","گرویدن۔ پھرنا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

گردوں کے معنی

١ - آسمان، فلک، چرخ۔

 گردوں کو اونچائی بخشی اور ترازو قائم کی انسانوں میں پورا پورار تولنے کی خو قائم کی (١٩٨٤ء، الحمد، ٧٤)

٢ - چھکڑا، بیل گاڑی، رتھ، بہلی۔

"ایک گردوں پر سوار کر کے اس جاناب روانہ کر دیا۔" (١٩٣٩ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ٤١٤:٣)

٣ - وہ گاڑی جس پر چھوٹی توپ رکھی جاتی ہے۔

"میں نے اونٹوں کے گردوں (چھوٹی توپ) سے سلامی کی آوازیں سنیں۔" (١٨٩١ء، قصہ حاجی بابا اصفہانی، ٣٠٨)

٤ - چرخی، پہیا، جرثقیل کے ایک آلہ کا نام۔ (فرہنگ آصفیہ)

گردوں کے مترادف

آکاش, چرخ, فلک

آسمان, اتفاق, ارابہ, اکاس, بہرام, بہلی, پہیّا, چرخ, چرخی, چھکڑا, خورشید, رتھ, سورج, شمس, فلک, قسمت, گاڑی, مریخ, منگل, مہر

گردوں کے جملے اور مرکبات

گردوں اساس, گردوں اقتدار, گردوں پایہ, گردوں پناہ, گردوں دوار, گردوں دوں, گردوں رفعت, گردوں رکاب, گردوں سرشت, گردوں سریر, گردوں گرداں, گردوں مدار, گردوں نشین, گردوں نورد, گردوں واژوں, گردوں وقار, گردوں ہمت, گردوں صوتی

گردوں english meaning

A wheel; the heavensthe firmamentthe celestial globe or sphere; chancefortune (and her revolving wheel; an engine (for pulling up trees by the roots); a windlass; a chariotchaise; a child|s go-cart (by which he learns to walk)hrmamar the heavens [P ~ گرویداں]skythe heavens. [P~??????]

شاعری

  • مت سہل ہمیں سمجھو پہونچے تھے بہم تب ہم
    برسوں تئیں گردوں نے جب خاک کو چھانا تھا
  • سب چاندنی سے خوش ہیں‘ کسی کو خبر نہیں
    پھاہا ہے ماہتاب کا گردوں کے گھاؤ پر
  • تھی شرر افشاں جو آہ شعلہ زا فرقت کی شب
    قلعہ آتش بازی کا گردوں بنا فرقت کی شب
  • جو دانہائے انجم گردوں کو ڈالے بھون
    اس آہ شعلہ خیز کو انشا تو بھاڑ باندھ
  • کھڑے دو جھاڑ تھے واں سبزو عالی
    چبھاتے تھے دل گردوں میں بھالی
  • ہیں زوال آمادہ اجزا آفرینش کے تمام
    مہر گردوں ہے چراغ رہگزار بادیاں
  • اس طرف شمشیر نے ترک فلک کو دی خبر
    کلک نے منشی گردوں کو اُدھر پرچہ لکھا
  • وہ رکھ اینٹ چھاتی پر بزیر خاک سوتے ہیں
    چمکتے تھے سنہرے قصر جن کے بام گردوں پر
  • سورج کا پتہ پوچھتی پھرتی ہے خدائی
    بادل کو اس انداز سے گردوں پہ گھرا دیکھ
  • پھیلی جو چار سمت تجلی مصطفیٰ
    بچھی زمین پہ چاندنی گردوں پہ بادلا

محاورات

  • گردوں ‌(کا ‌ہار ‌پہن) ‌کی ‌تسبیح ‌بلی ‌حج ‌کو ‌چلی
  • گردوں ‌پر ‌تھوکے ‌اسی ‌پر ‌پڑے
  • گردوں پر دماغ ہونا
  • گردوں پر کلاہ پھینکنا

Related Words of "گردوں":